افغان صوبے ہرات میں طالبان عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں چودہ افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعے کے دن حکام نے بتایا کہ رات کو کی گئی اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے اکیس فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔
صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق جمعرات کی رات طالبان نے دو فوجی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین چھ گھنٹے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسری طرف وزارت دفاع نے اس حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد دس بتائی ہے۔












