لاطینی امریکہ میں کیسز 80 لاکھ سے تجاوز کر گئے

0
677

لاطینی امریکہ کے ملکوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس خطے میں برازیل سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس خطے میں کرونا وائرس کے اوسطاً 67 ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اس سے پہلے ہفتے کے اوسطاً یومیہ کیسز، 80 ہزار سے کم تعداد ہے۔

رائٹرز کے مطابق اگرچہ لاطینی امریکہ دنیا بھر میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ ہے لیکن حالیہ اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ ملکوں میں کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY