جنگ کے شکار عرب ملک یمن میں رواں برس اگست سے لے کر ستمبر تک قریب 1500 عام شہری ہلاک ہوئے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی نے آج جمعہ کے روز بتائی ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر جاری ہوئی ہے جب یمن میں چار برس میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی کوششوں سے سویڈن میں ہونے والے ان مذاکرات کا جمعہ کو دوسرا دن ہے۔












