افغان طالبان کا ساتھ دینے اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایک جرمن شہری کو چھ برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ڈوسلڈورف کی علاقائی عدالت کے اس فیصلے سے پہلے اس سینتیس سالہ ملزم نے متعدد الزامات کا اعتراف کر لیا تھا۔ تاہم اس پر اقدام قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

اس جرمن شہری کو رواں برس فروری میں افغانستان کے جنوب میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یہ جرمن شہری پانچ برس تک طالبان کی صفوں میں شامل رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY