عرب ليگ کے سربراہ احمد ابو غيط نے آسٹريليا کی جانب سے مغربی يروشلم کو اسرائيلی رياست کا دارالحکومت تسليم کيے جانے پر تنقيد کی ہے۔
اتوار کو اپنے بيان ميں انہوں نے کہا کہ مغربی يروشلم کو اسرائيل کا دارالحکومت تسليم کرنے جبکہ مشرقی يروشلم کو فلسطين کا دارالحکومت تسليم نہ کرنے سے يہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آسٹريليا کا فيصلہ يکطرفہ اور نا مکمل ہے اور اسی ليے رد عمل کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے آسٹريلوی حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ مشرقی يروشلم کو فلسطين کا دارالحکومت تسليم کرے۔ آسٹريلوی وزير اعظم اسکاٹ موريسن نے ايک روز قبل ہی اس بارے ميں اعلان کيا تھا۔












