بیلجیم کے وزیراعظم چارلس مشیل نے بادشاہ فلیپ کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بادشاہ نے ابھی تک اس استعفے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق معاہدے کی وجہ سے مشیل کا چار جماعتی حکومتی اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس موقع پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس صورتحال میں بادشاہ فلیپ وزیراعظم سے عبوری طور پر حکومتی انتظام چلانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ بیلجیم میں آئندہ برس مئی میں انتخابات ہونا ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY