اقوام متحدہ کے انسانی امداد کی کوآرڈینیٹر لیزے گرانڈے نے کہا ہے کہ اگر یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں عسکری آپریشن شروع کیا گیا تو اس کی لپیٹ میں آ کر ڈھائی لاکھ تک افراد کی ہلاکت ہو سکتی ہے۔
گرانڈے کے مطابق اس بندرگاہی شہر پر حملے یا محاصرے سے ہزاروں معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔
یمن کی اسٹریٹیجک نوعیت کی بندرگاہ الحدیدہ بحیرہ احمر پر واقع ہے اور اس پر ایران نواز حوثی ملیشیا کا کنٹرول ہے۔ منصور ہادی حکومت اور سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں میں ہیں۔












