اللہ کریم ریٹائرڈ بریگیڈیئر اسد منیر کی مغفرت فرمائے ۔۔۔
مرحوم نے خود کشی سے قبل چیف جسٹس کے نام خط لکھا جس میں نیب کو اپنی خودکشی کا زمہ دار قرار دیا۔۔۔ مرحوم خود بھی نیب میں کام کر چکے ہیں ۔۔۔ ان کے خط میں تحریر ہے کہ نیب کے افسران نے میرے خلاف جھوٹے مقدمے قائم کئے ہیں اور میری تذلیل کر رہے ہیں ۔۔۔ نیب کے ہاتھوں مزید زلت اور رسوائی سے بچنےکے لئے میں اپنی جان لے رہا ہوں۔
اس دردناک واقعے سے اندازہ لگا لیں کہ پاکستان میں قبضہ گروپ کتنا خطرناک سفاک اور طاقتور ہے کہ ایک سابقہ فوجی افسر جو نیب کا بھی افسر رہا ہے اسے سرکار کی مخالفت پر خود کشی کرنے پرمجبور کر دیتا ہے۔
اب اسی پس منظر میں پنجاب یونیورسٹی کے معمر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے والے واقعے کو بھی یاد کریں۔
ایک پروفیسر کی ہتھکڑیوں والی لاش کو بھی ذہن میں رکھیں اور اندازہ لگائیں کہ موجودہ دور میں سیاستدانوں کے ساتھ نیب کی کاروائیاں کیوں ہو رہی ہیں
راشد مراد













