عشرت العباد کے بارے میں نہال ہاشمی کے بیان نے فساد کھڑا کر دیا

0
322

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی آخری نشانی آج گورنرہاؤس سے ختم ہوگئی۔14 سال پہلے بانی ایم کیوایم نے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنرہاؤس بھیجا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ کا نمائندہ آج گورنرہاؤس پہنچ گیا ہے اور آج دہشتگردی کے دورکا خاتمہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے گورنرکی تقرری سے صوبے کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی، سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے،جس دہشت گرد تنظیم نے گورنرہاؤس میں ڈالا تھا اس کا دورختم ہوگیا اور اس کا ذمہ داروہ آمرتھا جو نوسال تک آمررہا۔آمرکے دورمیں دہشت گردی نے شہرمیں فروغ پایا،قتل ،ٹارگٹ کلنگ عام ہوئی تھی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کراچی کے لیے بڑی بنیادی تبدیلی لے کرآئے،انہوں نے 3سال پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا، دہشت گردوں کو شہراورادارے چھوڑنے پرمجبورکیا،وزیراعظم نے گورنرہاؤس میں اس شخص کو فائز کیا ہے جو انصاف کے عہدے پرفائز رہا۔

ایک سوال کے جواب میں نہال ہاشمی نے کہا کہ این آراونوازشریف نے نہیں کیا،این آراوکرنے والوں سے پوچھیں انہوں نے کیوں کیا

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ رات دبئی روانہ ہو چکے ہیں

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عشرت العباد فی الوقت سیاست میں فعال کردارادا نہیں کریں گے، نہال ہاشمی کی گفتگو پرمریم اورنگزیب کا وضاحتی بیان بروقت ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کا بیان حکومت یا مسلم لیگ ن کا موقف نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق گورنر سندھ سے متعلق بیان نہال ہاشمی کی ذاتی رائے ہے۔

دوسری جانب سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی وضاحت پر شکر گزار ہوں

SHARE

LEAVE A REPLY