ہاکی ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد بلیم گیم شروع ہوگیا ہے، مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تو کپتان رضوان سینئر نے بھی مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عمران بٹ نے 156 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتائیں گے۔

عمران بٹ نے کہا کہ بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY