افغان حکومت کے مطابق افغانستان ميں تعينات چودہ ہزار امريکی فوجيوں ميں سے نصف تعداد کے انخلاء سے افغان افواج کی صلاحيت اور حوصلے پر کوئی اثر نہيں پڑے گا۔

صدارتی ترجمان ہارون چاکان صوری نے يہ بيان آج جمعے کے روز ديا۔ ان کا مزيد کہنا تھا کہ افغان دستے سن 2014 سے ملک کی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہيں۔ امريکی صدر آئندہ برس موسم گرما تک افغانستان سے سات ہزار امريکی فوجيوں کے انخلاء کا ارادہ رکھتے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY