اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر موجود مسلم لیگ نون کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی ہے۔
جی الیون سگنل پر پولیس اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں تصادم ہوا، دھکم پیل ہوئی، جس پر پولیس نے لیگی کارکنوں پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
شیلنگ کے نتیجے میں وہاں موجود نون لیگی کارکنوں بالخصوص خواتین کی طبیعت خراب ہوگئی۔
شیلنگ کے وقت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی گاڑی بھی عدالت پہنچ گئی، ان کے ساتھ آنے والی سیکیورٹی اور دیگر رہنماؤں کی گاڑیوں کو عدالت کے قریب روک لیا گیا صرف نواز شریف کی گاڑی کو جانے دیا گیا۔
نواز شریف اپنے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سننے کے لیےکمرۂ عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔












