مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمیں اسی طرح کے فیصلے کی توقع تھی،یہ تو لالی پاپ ہے کہ ایک میں بری کردیا گیا اور ایک میں سزا سنائی گئی۔
مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جن کیسز میں سزا دی جارہی ہے ان کو بچہ بچہ جانتا ہے،نوازشریف نے اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور جیل چلا گیا، ایسی مثال اور کوئی نہیں ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے اور حکومت سے منسلک لوگوں کے فیصلے نہیں آرہے، میں یہ نہیں سمجھتا کہ اس فیصلے کو پاکستان کے عوام قبول کریں گے، لیڈر کو پاتال میں بھی ڈال دیں تو وہ رہبری کرتا ہے، نوازشریف کو جیل تو کیا کہیں بھی ڈال دیں رہبری وہی کریں گے۔











