وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی خوش قسمتی ہے کہ نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔ (ن) لیگ نے نواز شریف پر الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا، ہمارا مینڈیٹ ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ردعمل میں اسلام آباد میں میں تحریک انصاف کے وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر اور سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال بھول گئے کہ (ن) لیگ کو پاکستان پر کس نے مسلط کیا تھا۔ احسن اقبال دباﺅ میں ہیں، اس لیے ذاتی حملے کیے ہیں اور جب بندہ غصے میں ہو تو ایسی باتیں کرتا ہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY