سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی کم عمر بچی کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بچی کی عارضی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، بچی کے والدین 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچی کی مستقل حوالگی سے متعلق فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔
عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیڈی پولیس کے ہمراہ ہر ہفتے بچی سے جا کر ملاقات کریں گی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بچی سے ملاقات کے بعد رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔
عدالتِ عالیہ نے بچی کی عارضی کسٹڈی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
Published on: 20 Dec 2022
کراچی سے اغواء ہونے والی کم عمر بچی کے مقدمے میں مدعی، بچی کے والد مہدی کاظمی نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں میری بیٹی نے خطوط بھی لکھے ہیں جو میرے پاس ہیں۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی میں کم عمر بچی کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اس دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی منتقلی سے متعلق سیشن عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک تاریخ دی جائے۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی جانب سے کیس کو زیرِ التواء رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ صرف تاخیری حربے ہیں اور کچھ بھی نہیں ہے۔
دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Published on: 1 Aug 2022
کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرا کا میڈیکل کروانے کی تفتیشی افسر کی درخواست مستر د کر دی گئی۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر پیش ہوئے اور دعا کا میڈیکل کروانے کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک وقت دیتے ہوئے ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دیا، دوسری جانب دعا کے مبینہ شوہر ظہیر احمد کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔












