تئیس مارچ پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے

0
244

وفا کا عہد ، دفاع کا عزم ، بے مثال یکجہتی، یوم پاکستان پر اسلام آباد میں شاندار پریڈ اورلڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ، جنگی دھنوں پر بری ،بحری اور فضائیہ سمیت دیگر فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔ مسلح افواج نے قوت ، ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا قابل دید مظاہرہ کیا۔خواتین نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ پریڈ میں حصہ لیا, تقریب میں صدر ، وزیراعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

دشمنوں پرہیبت طاری کرنے والے ملک کے جاں بازوں اور ملکی ز مین کے چپے چپے، بحر اور فضاؤں کے محافظوں نے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عسکری طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا۔

یوم پاکستان کی تقریب میںائر چیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں فلائی پاسٹ ۔ایف 16 میں صدر پاکستان کو سلامی دی ۔شیر دل اسکواڈرن نے دل کش فارمیشن بنائیں ۔فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈرکی دھمک اورلڑاکا طیارے ایف 16 کی گھن گرج سے شہر اقتدار گونج اٹھا۔

پریڈ کے آغاز پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ کیا ،پاکستان رینجرز پنجاب کے اونٹ سواروں کے ساتھ ساتھ ،اسکاؤٹس،پولیس، نرس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے مارچ کیا۔

دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والے ملک میں تیار کردہ ناقابل شکست الخالد ٹینک ، الضرار ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں ،توپخانہ ، جدید ویپن سسٹم ، اور جدید ترین ریڈار پریڈ کا حصہ بنے۔

پریڈ میں پہلی بار پیپلز لبریشن آرمی چین کی تینوں افواج کے دستوں نے شرکت کی،،برادر ملک سعودی عرب کی اسپیشل فورسزکا دستہ بھی پریڈ میں شامل تھا، جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کےسربراہ بھی تقریب میں موجود تھے،پریڈ میں پہلی بار ترکی کے ملٹری بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں پر سربکھیرے ۔

چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت اور روایات کے رنگ لیے دلکش فلوٹ بھی پریڈ میں شامل تھے

…………..
یوم پاکستان کےموقع پر کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختراورتینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

یوم پاکستان کے موقع پر سینئر وزیر میر ہزار خان بجارانی اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی گورنر سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر تشریف لائے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ یہ دن ہمیں قیام پاکستان کی قرارداد منظور ہونے والے دن کی یاد دلاتاہے اورہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان سندھ اور کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

میئرکراچی وسیم اختر نے ڈپٹی میئر کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی وسلامتی کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ہم ہر میدان میں ایک ہونگے تو ملک آگے بڑھے گا۔

مزار قائد پر تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈئیر نادر شاہ نے بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
………………
آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔

تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سلمان محبوب ہیں۔ پنجاب رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر سلامی دی ہے۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY