چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے 900 ارب مالیت کے 1210 ریفرنسز زیر سماعت ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، ملک سےبد عنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے.
انھوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے، نیب کے900ارب مالیت کے 1210 ریفرنسز زیر سماعت ہیں.
چیئرمین نیب کے مطابق نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے ذمہ داری انجام دے رہی ہے، نیب راولپنڈی کا نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار رہا، بدعنوان عناصرملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں.
مزید پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس، نیب فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے تیار، اپیل کل دائرکیے جانے کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ نیب کی موجودہ قیادت نے میگا کرپشن کیسز کو الماریوں سے نکالا، میگا کرپشن مقدمات قانون کے مطابق انجام تک پہنچائیں گے.
اس موقع پر ڈی جی نیب راولپنڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال7 ہزار841 شکایات موصول ہوئیں، 7 ہزارکو قانو ن کے مطابق نمٹا دیا گیا.
انھوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے مجموعی50 ریفرنس دائرکیے، 218 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے.














MOHTRAM JUSTICE JAVED IQBAL DG NAB ASSLAMO ALEKUM
HOPE YOU ARE FINE AND HEALTHY BY MERCY OF ALMIGJTY ALLAH. AS A FAITH FULL PAKISTANI I WOULD LIKE TO
APPEAL THAT SINCE YOU TAKEN THE CHARGE OF ***NAB***SEVERAL CASE OF CORRUPTION DISPOSE BUT NO ANY
PUNISHMENT AWARDED TO BIG PERSONALTY JUST AS ASIF,ZARDARE,NAWAZ SHAREEF,AND ISHAQ DAR INVOLVE
IN MEGA CORRUPTION,ISHAQ DAR USE USE *BILLIONAND BILLION .RUPEES INCLUDING DOLLARS BUT CURRENT RULER NOT SHOWING THEIR INTEREST.