افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی

0
720

پاکستان نے افغانستان کا نام ویزہ آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سیکیورٹی خدشات پر افغانستان کا نام ویزہ آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے، افغان شہریوں کو ایئرپورٹ سے ویزہ کا اجرا روک دیا گیا ہے، افغان شہریوں کو افغانستان میں پاکستانی سفارت خانوں سے ویزہ لینا ہوگا۔

عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہری سیکیورٹی اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، افغان شہریوں کو ایئرپورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری دی جائے گی۔

ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کے مطابق افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او، تھانے کو فراہم کی جائے گی، افغان شہریوں کو رجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری ہوگا۔

عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جارہی ہے، جن میں چین، ملائیشیا، امریکا ودیگر ممالک شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY