مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر شدید سردی میں خواتین اور بچوں کو گھر سے نکلنے پر مجبور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے ترل کی ناکہ بندی کرکے شہریوں کو پریشان کرنا شروع کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے پلواما میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شدید سردی کے باوجود خواتین اور بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔
مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پلواما اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کی وجہ سے موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔












