خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی اور معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے، چار صفحات پر مشتمل حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں الیکشن لاء اور آئینی نقطے اٹھائے گئے ہیں، لہذا اس درخواست کی سماعت لاجر بینچ کرے گی۔ خواجہ آصف کی نا اہلی کے لئے درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا سفارش کی گئی ہے،
کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے چیف جسٹس انور خان کاسی کو سفارش کر دی ہے، چیف جسٹس انور کاسی عثمان ڈار کی درخواست پر مناسب حکم جاری کریں گے۔ لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے عثمان ڈار کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔











