برطانوی سائنسدان نے معذوروں کیلئے سستی مصنوعی ٹانگ تیار کر لی

0
803

برطانیہ میں ایک سائنسدان نے جدید مصنوعی اور سستی ٹانگ بنائی ہے جو معذور لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے، اس کی خاص بات کم قیمت ہونا ہے جو ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کیلئے بھی آسانی سے میسر ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جدید مصنوعی بازوؤں اور ٹانگوں کی قیمت ہزاروں ڈالر تک جاتی ہے لیکن برطانوی سائنسدان ایڈ پینگٹن رج نے ایک نئی مصنوعی ٹانگ ایجاد کی ہے جس کی قیمت صرف 125 ڈالر ہے۔

ایڈ پُر امید ہیں کہ ان کی بنائی ہوئی یہ ٹانگ دنیا بھر کے معذور افراد کا سہارا بنے گی، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو ترقی پذیر ممالک سے ہیں جہاں ایسے آلات کیلئے فنڈز کا فقدان ہے یا یہ بہت مہنگے ہوتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY