فرانس میں زرد جیکٹوں والے حکومت مخالف مظاہرین نے اپنے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیرس سمیت کئی بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

ابتدا میں ایندھن کی قیمتوں کے خلاف شروع ہونے والے یہ مظاہرے اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جس کے باعث صدر ایمانوئل ماکروں کی حکومت دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔ یہ مظاہرین اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY