امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے خبردار کیا ہے کہ شام سے امریکی افواج کے انخلا سے دمشق حکومت کو یہ تحریک نہیں ملنا چاہیے کہ وہ کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال شروع کر دے۔

تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو میں بولٹن نے واضح کیا کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال خلاف امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایسا کوئی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں کہا تھا کہ شام میں انتہا پسند گروہ داعش کو شکست ہو چکی ہے اور اب وہاں امریکی فوجیوں کی مزید تعیناتی کی ضرورت نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY