وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ولی عہد ابوظبی محمد بن زید النہیان کی اچانک روانگی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولیٔ عہد محمد بن زید النہیان وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے تھے، کام یاب دورے کے بعد وہ واپس وطن روانہ ہوئے۔
جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ولیٔ عہد کی اچانک روانگی کی خبر ایک ایسے صحافی نے دی ہے جو دفترِ خارجہ تک گیا ہی نہیں۔
انھوں نے لکھا کہ جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے، ولی عہد تین دن سے پاکستان میں ہیں آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی۔












