امریکی شہر لاس اینجلس میں روسی بزنس مین نے اپنی 22 سالہ بیٹی کی شادی میں، جہاں صرف چند گھنٹوں میں ہی ایک ارب روپے سے زائد لٹا دیئے گئے۔
ایلڈر اوسمانووا نامی روسی بزنس ٹائیکون کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر تھیٹر کو رنگ برنگے مہنگے ترین پھولوں سے سجایا گیا، جن کی مجموعی مالیت 5لاکھ امریکی ڈالر تھی۔
تقریب میں معروف امریکی سنگر لیڈی گاگا نے بھی پرفارم کیا جبکہ تقریب میں دیگر امریکی و روسی اسٹارز بھی شریک تھے۔
رپورٹس کے مطابق اس شادی پر مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد خرچ ہوئے، جس میں مہنگا عروسی لباس،کئی فٹ لمبا کیک،آرکیسٹرا پرفارمنس بھی شامل تھی۔












