ملک کی آزادی کے جشن کو پہلے سے زیادہ شاندار انداز سے منانے کے لئے لوگوں نے ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی جشن آزادی منانے کے لئے خریداری شروع کر دی ہے۔

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے اگست کا مہینہ شروع ہونے ساتھ ہی شہر بھر میں کئی مقامات پر اسٹالز قائم ہو گئے ہیں۔

ان اسٹالز پر خوبصورت سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں ، بیجز، بینڈز، چوڑیاں، ماسک، کیپس اور دیگر اشیاء فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں جن کی خریداری میں لوگ گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی وطن عزیز کی آزادی کے جشن کو خوب سے خوب تر منانے کے لئے خریداری میں مصروف ہے

SHARE

LEAVE A REPLY