میلبورن آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے سامنے شیعہ مسنگ پرسنز کے َلیے پاکستانی شیعہ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں پاکستانی شیعہ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جبری گمشدگیوں کے خلاف تحریک آسڑیلیا تک پہنچ گئی ہے
مظاہرین کا کہنا تھا ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہم نے پارہ چنار کوئٹہ ڈی آئی خان کراچی گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں درجنوں جنازے اٹھائیں لیکن کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔لیکن افسوس ریاست ہمارے جوانوں کو ماورائے عدالت حراست میں لے رہی ہے اگر وہ نوجوان ریاست کے مجرم ہیں تو آئین و قانون کے مطابق ان کو سزا دی جائے وطن کے بیٹوں کو اس طرح غائب نہ کیا جائے شیعہ سیفٹی کے جنرل سیکرٹری سیرت عباس نے کہا۔کہ اسیران کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا .
لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔اگر بے گناہ لاپتہ شیعہ افراد بازیاب نہ کئے گئے تو آسٹریلیا کے ہر شہر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے جائنگے ۔
جابر حسین













