عالمی اخبار کی ڈاکٹر نگہت نسیم کے والد کا انتقال

4
2904

سڈنی آسٹریلیا میں مقیم معروف شاعرہ،افسانہ نگار اور معالج ڈاکٹر نگہت نسیم کے والد نسیم اشرفی دس دسمبر ۲۰۱۹ کو لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں انتقال کر گئے

عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ اور قارئین ڈاکٹر نگہت نسیم کے اس نقصان میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیئے دعا گو ہیں۔ عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی نے ڈاکٹر نگہت سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کی ہے اور انکے تمام اہل خانہ بھائیوں بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی ہے

مرحوم نسیم اشرفی کافی عرصے سے علیل تھے تاہم چند روز پہلے انہیں لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے

انکے جسد خاکی کو لاہور سے ساہیوال لے جایا جائے گا جہاں انکی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے بعد انکی اپنی تعمیر کردہ مسجد میں ہی تدفین ہو گی

مرحوم نے اپنی زندگی فلاحی اور دینی کاموں کے لیئے وقف کر دی ہوئی تھی اور اس سلسلے میں ساہیوال میں ایک بڑی مسجد تعمیر کروائی تھی جس میں باقاعدہ لنگر خانہ وغیرہ بھی بنوایا

انہوں نے اپنی زندگی لکا کچھ حصہ اسوقت کے مشرقی پاکستان میں گزارا اور پھر بنگلہ دیش کے قیام کے وقت پاکستان آ گئے اوراسکے بعد لندن میں مستقل سکونت اختیار کر لی لیکن دینی کاموں کے سلسلے میں دنیا بھر کا سفر کرتے رہے

SHARE

4 COMMENTS

  1. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند کرے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

  2. مالک کریم درجات بلند فرمائے آمین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین.

  3. بہت افسوس ہوا خدا مرحوم کے درجات بلند کرے اور منازل آسان فرمائے اور اعلی درجات عطا کرے لواحقین
    کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین اکمل سید لندن

  4. انا للہ وانا الیہ راجعون
    بہت افسوسناک خبر, سن کر دلی دُکھ ہوا. اللّہ تعالٰی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ اور لواحقین کو بلخصوص محترمہ نگہت نسیم صاحبہ کوصبرِ جمیل سے نوازے, آمین ثم آمین یارب العالمین

LEAVE A REPLY