افغانستان میں متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے کم از کم اکیس اہلکار مارے گئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ملک کے مغربی اور شمالی حصوں میں یہ حملے طالبان جنگجوؤں نے کیے۔
بتایا گیا ہے کہ بدھ کے دن کی گئی ان کارروائیوں میں تئیس سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ طالبان نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔












