يورپ کے مختلف حصوں ميں شديد برف باری

0
1595

يورپ کے مختلف حصوں ميں شديد برف باری اور اس کے نتيجے ميں رونما ہونے والے حادثات ميں پچھلے دس دنوں کے دوران اکيس افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ برف باری کے سبب بلقان خطے کے کئی ممالک ميں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گيا ہے جب کہ جرمنی کے جنوبی علاقوں اور آسٹريا ميں بھی کئی اہم شاہراہيں بند ہيں۔

حکام سڑکيں اور گزر گاہيں صاف کرنے کے کام ميں مصروف ہيں تاہم محکمہ موسميات نے ہفتے کی شام سے مزيد برف باری کی پيشن گوئی کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY