برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ ڈیل پر حمایت حاصل کرنے کی خاطر اپوزیشن رہنماؤں سے تازہ رابطے شروع کر دیے ہیں۔ پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی خاطر وہ اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

اسی بریگزٹ ڈیل کی عدم منظوری کی وجہ سے ہی اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ اب مے کو اکیس جنوری تک پارلیمان میں نیا بریگزٹ منصوبہ پیش کرنا ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY