ترک سفیر نے شاہ محمود قریشی کو ملاقات میں مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف ترک صدر کی آمد کے موقع پر پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

شاہ محمود قریشی نے جواب دیا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ بائیکاٹ کے معاملے پر حکومت اپنی سیاست چمکائے، کل اجلاس میں ترک سفیر کے مشورے پر غور کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا ترک سفیر سے ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے اصولی مؤقف اور فیصلے کو سمجھا جائے، ترک سفیر کے مشورے پر تحریک انصاف کے اجلاس میں غور کریں گے،یہ سفارتی نہیں دوستانہ ملاقات تھی، جس میں ترک سفیرنے تحریک انصاف کو فیصلے پر نظر ثانی کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جو کل پارٹی قیادت کا اجلاس بلایا ہے اس میں ترک صدر کی آمد پر مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ فیصلہ کیا جائے گا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی ترک سفیر سے ملاقات پر بریفنگ بھی دیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY