جرمنی کی شاہراہوں پر رفتار کی حد مقرر کرنے کے ایک منصوبے کے منظر عام پر آنے کے بعد کاروں سے محبت کرنے والے جرمنوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
جرمنی کے وزیر ٹرانسپورت آندریاز شوئر کے مطابق یہ خیال ’تمام تر عقل کے خلاف ہے‘۔ تاہم ماحول دوست گرین پارٹی کے چیم اوزدی میئر نے اس منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اسے ’عقلی عمل‘ قرار دیا ہے۔
جرمنی دنیا کے اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موٹر ویز کے زیادہ تر حصوں پر رفتار کی کوئی حد مقرر نہیں۔ ابھی تک غیر مصدقہ نئے منصوبے کے مطابق اب رفتار کی حد 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جائے گی۔












