ایبولا کے پھیلاؤ کا خطرہ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت

0
1456

وزارت صحت نے افریقہ میں ایبولا وائرس کے حالیہ پھیلائو کے پیش نظر ملک بھر کے ائرپورٹس پر اسکریننگ کے اقدامات سخت کر دئیے تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلا کو روکا جا سکے۔وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے تمام ائرپورٹس پر احتیاطی اسکریننگ پروٹوکول فوری نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے،

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایبولا کا پھیلائو جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے اور محدود سفری روابط کے باعث پاکستان کو خطرہ نہایت کم ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں موجود ٹیم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے،

وزارت صحت نے تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں ایبولا کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے اور ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY