روس کے وزیر برائے معاشی ترقی یلیوکیاف کو 20 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

یلیوکیاف پر الزام ہے کہ ایک معاہدے میں انہوں نے تیل کی نجی کمپنی کی ناجائزحمایت کے عوض یہ رقم بطور رشوت وصول کی تھی ۔

روسی حکام نے کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات کی جائے گی ۔ روسی قانونی حلقوں کے مطابق اسیر وزیر پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ الزام ثابت ہونے پر انہیں 8 سے 15 برس تک قید کے علاوہ ان پر رشوت کی رقم کا 70 گنا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY