ایران کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
تہران سے آنے والی اطلاعات کے مطابق نشیبی علاقے پانی میں گھر گئے ، سیکڑوں لوگ پانی میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ صوبہ خوزستان میں پھنسے 8 سو لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔
سترہ شہروں اور گاؤں میں امدادی کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ صوبہ خوزستان اور کرمان شاہ سمیت چھ صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔












