تہران حکومت نے رقوم کے تبادلے کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے قائم کیے گئے نئے نظام کا خیرمقدم کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے اس یورپی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دباؤ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
قبل ازیں جرمنی، فرانس اور برطانیہ نےایران کے ساتھ کاروبار اور رقوم کے لین دین کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کمپنی ایک ایسی ایجنسی کے طور پر کام کرے گی، جو سخت امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپینوں کے ایران کے ساتھ کاروبار کو ممکن بنائے گی۔












