وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل پیر کو دو روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئیں۔ وہ اس دورے کے دوران جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے اور شہنشاہ آکی ہیٹو کے علاوہ یونیورسٹی طلبہ اور کاروباری رہنماؤں سے بھی ملیں گی۔

پیر کو وزیر اعظم آبے سے ان کی ملاقات کے مرکزی موضوعات برلن اور ٹوکیو کے دوطرفہ روابط اور امریکا کی اقتصادی حفاظت پسندانہ پالیسیاں ہوں گے۔ یہ دورہ میرکل کا چانسلر کے طور پر جاپان کا پانچواں دورہ ہے۔ جرمن رہنما ایک ایسے وقت پر جاپان گئی ہیں، جب جاپان اور یورپی یونین کے مابین آزاد تجاری معاہدے کو نافذالعمل ہوئے ابھی چند روز ہی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY