چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا کے سیاسی بحران کے حل کا واحد راستہ مسلسل مذاکرات ہیں۔ اس مناسبت سے چین نے کثیرالملکی کوششوں کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ حکومت یقین رکھتی ہے کہ وینزویلا کے بحران کا حل وہاں کے دستور کی حدود میں رہتے ہوئے عوام کے ہاتھ میں ہے۔ یہ چینی بیان جمعرات سات فروری کو وینزویلا کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس چودہ ملکی گروپ میں اسپین، اٹلی، پرتگال اور سویڈن بھی شامل ہیں۔ چین وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کا قریبی حلیف تصور کیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY