جنگ زدہ ملک يمن کے ليے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس نے خبردار کيا ہے کہ یمنی بندرگاہی شہر حديدہ ميں عالمی خوراک پروگرام کے گوداموں ميں ذخيرہ بہت سے اناج کے گل سڑ جانے کا شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ یہ اناج جن گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا ہے، وہاں تک اقوام متحدہ کے کارکنوں کو گزشتہ پانچ ماہ سے کوئی رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اناج ضرورت مند یمنی شہریوں میں جلد تقسیم نہ کیا گیا، تو وہ ضائع ہو جائے گا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق يہ اناج اتنا زیادہ ہے کہ یہ تین اعشاریہ سات ملین انسانوں کا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہو گا۔












