لندن میں دن دہاڑے جیولری اسٹور میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کی قیمتی گھڑیوں کا صفایا کردیا ۔

لندن میں دن دہاڑے جیولری اسٹور میں ڈکیتی
واقعہ لندن کی مصروف سڑک ریجنٹ اسٹریٹ پر قائم جیولری اسٹور میں اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سواروں کا گینگ اسٹور میں داخل ہوا اور چاقوو ہتھوڑی سے اسٹور کے شیشے توڑ کر مہنگی ترین سوئس گھڑیاں لے کر بھاگ نکلا۔

اس دوران وہاں موجود کچھ شہری بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم کچھ بہادر افراد ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگے اور ایک کو قابو کرلیا جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں چوری و ڈکیتی ہی نہیں بلکہ چھینا جھپٹی کے بھی کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY