امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے معاہدے کو بظاہر تسلیم کر لیا ہے۔ تاہم دوسری جانب وہ اس منصوبے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر کے مزید فنڈ حاصل کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

اس دیوار کی تعمیر کے لیے ٹرمپ کو 5.4 بلین ڈالر درکار ہیں جب کہ کانگریس نے صرف 1.4 بلین کی منظوری دی ہے۔ ایوانِ نمائندگان سے دیوار کی تعمیر کے منظور شدہ معاہدے کی سینیٹ نے بھی حمایت کردی ہے۔ امریکی صدر جمعہ پندرہ فروری کی صبح وائٹ ہاؤس میں سرحدی سلامتی کے حوالے سے ایک بیان جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY