سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، صدر ڈاکٹرعارف علوی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔
شہزادہ محمد بن سلمان آج سہ پہر3 بجے دورہ مکمل کرکے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین معزز مہمان کو نورخان ایئربیس سے رخصت کریں گے۔












