مجھے یہ بتاتے ہوے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پشاور کے اسٹوڈیوز سے نشر ہونے والے مقبول اردو ادبی پروگرام
” بزم ادب ” کی میں پروڈ سر رہ چکی ہوں ۔ اور مجھے یہ بھی اعزازُ حاصل ہے کہ ملک بھر کے نامور
شعرا ء و ادباء میری درخواست پہ اس پروگرام میں شرکت کرتے تھے ۔
آپکی آج رضا ہمدانی مرحوم کی برسی کے حوالے سے فیس بک پہ پوسٹ دیکھی تو وہ یادگار لمحات یاد آگئے جب ان معتبر شخصیات کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا—

اور آپ کو یہ جان کہ خوشی ہو گی کہ میں بہترین پروڈیوسر ادبی پروگرام کے ایواڈز بھی حاصل کر چکی ہوں ۔ اور یہ میرے مرحوم والد سید عبدالجبار کی تربیت اور آپکی رہنمائ کا نتیجہ ہے
شکریہ

۔۔ “بزم ادب ” کے لئے جشن آ زادی کے موقع پر قومی نشریاتی رابطے پہ نشر کئے جانے والے ایک یادگار مشاعرے کی ریکارڈنگ کی تصویر
پیش خدمت ہے ۔

مشاعرے کے شرکاء

پروفیسر محسن احسان مرحوم
پروفیسر خاطر غزنوی مرحوم
رضا ہمدانی مرحوم اور
غلام محمد قاصر مرحوم

منجانب:-
سیدہ عفت جبار
ڈپٹی کنٹرولر
ریڈیو پاکستان
پشاور

SHARE

LEAVE A REPLY