ایف بی آئی نے مجھے تفتیش کا ہدف نہیں بنایا، ٹرمپ

0
788

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے انہیں اپنی تحقیقات کا ہدف نہیں بنایا تھا۔

اس ادارے کے سربراہ کو برطرف کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جیمز کومی نے انہیں بتایا تھا کہ امریکی الیکشن میں مبینہ روسی اثر و رسوخ کے الزامات کی تحقیقات میں انہیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا تھا۔

سی آئی اے کے سربراہ کومی اس بارے میں تحقیقات کی سربراہی کر رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جیمز کومی کی برطرفی کے اعلان کے ساتھ ان پر یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ کومی ٹرمپ کی حریف صدارتی امیدوار اور سابقہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق اسکینڈل کے سلسلے میں ہونے والی چھان بین کے دوران کئی ’غلطیوں کے مرتکب‘ ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY