بنگلہ ديشی دارالحکومت ڈھاکا کے پرانے حصے ميں لگنے والی آگ کے نتيجے ميں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم اکياسی ہو گئی ہے جبکہ پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔ ريسکيو حکام نے بتايا کہ نو گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد جمعرات کی صبح آگ پر قابو پا ليا گيا۔

آگ بجھانے والے محکمے کے ڈائريکٹر جنرل علی احمد نے بتايا کہ يہ آگ چوک بازار کے علاقے ميں ايک عمارت ميں بدھ کی شب لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے متعدد عمارات اور دکانوں کو اپنی زد ميں لے ليا تھا۔ ابتدائی تفتيش سے پتہ چلا ہے کہ جس عمارت سے آگ بھڑکی، اس کی کئی منزلوں پر کيميکلز موجود تھے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد ميں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY