کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے برج خلیفہ کو کویتی پرچم سے سجا دیا، اس موقع اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زید نے امیر کویت شیخ صبح الاحمد کو مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور حاکم ابو ظبی نے کویت کے قومی دن کے حوالے سے کویتی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کویت عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY