پی ایس ایل 4 میں آج بھی دو بڑے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 4کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، آج ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے۔

دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔

یاد ہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کھیلے گئے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سات میچز کھیل کر آٹھ پوائنٹس بنانے میں کامیاب ہو گیا ہےجبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ میچز میں آٹھ پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ میں وہ یونائیتڈ سے کچھ پیچھے ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY