پاک بھارت وزرائے اعظم کے رابطے کا امکان

0
655

پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان آج شام تک رابطے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کےدرمیان ٹیلیفون کال کی کوشش جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم کو پیغام بھجوادیا گیا، جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نریندر مودی سے رابطے پر بھارتی پائلٹ کی رہائی کےفیصلےسےآگاہ کرینگے اور حالیہ کشیدگی سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ، نریندرمودی سے براہ راست گفتگو میں مذاکرات کی دعوت دینےکاارادہ رکھتے ہیں جبکہ وزیراعظم بھارتی ہم منصب کوموجودہ صورتحال میں دوطرفہ کرداراداکرنے کی بات بھی کرینگے

SHARE

LEAVE A REPLY