صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں باغیوں کے ایک حملے میں کم ازکم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ اس حملے کے بعد الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ چوبیس گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔

الشباب کے جنگجوؤں نے جمعرات کی شام عالمی وقت کے مطابق شام چھ بجے یہ حملہ کیا تھا۔ مسلم انتہا پسندوں کے اس حملے کے بعد حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ان جہادیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY